گجرانوالہ( نیٹ نیوز )
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بظاہر یہ لگ نہیں رہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا لانگ مارچ جمعے (چار نومبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا بلکہ یہ لگ رہا ہے کہ ’ہم اگلے جمعرات یا جمعے (10 یا 11 نومبر) کو پہنچیں گے۔‘میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہزاروں لوگ کنٹینر کے ساتھ چلتے ہیں اور ہم زیادہ رفتار کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے کیوںکہ حادثوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔’ہم روز 10 سے 12 کلومیٹر سے زیادہ نہیں کر پا رہے۔ سکیورٹی کے خطرات کے بعد فیصلہ ہوا تھا کہ مغرب کے بعد سفر نہیں کریں گے۔۔۔ یوں لگ نہیں رہا کہ ہم جمعے کو پہنچیں گے بلکہ یوں لگ رہا ہے کہ ہم اگلے جمعرات یا جمعے کو اسلام آباد پہنچیں گے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمران خان کا یہی مطالبہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ جلسے کے ساتھ ساتھ دھرنے کی بھی تیاری کی گئی