کراچی( بیورو رپورٹ)
چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات کی -وفد کی سربراہی ا قوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کر رہے تھے۔ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ریہیبلیٹیشن، سیکریٹری ایریگیشن، سیکریٹری اگریکلچر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے موقع پر سندھ بھر کے کمیشنرز اور ڈی سیز نے بذریعہ وڈیو لنک تفصیلات فراہم کیں۔اس موقع پر سیلاب کے بعد جاری امدادی بحالی کام کے حوالے بریفنگ دی گئی۔سیلاب و بارش متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے جو مختلف ادارے کام کر رہے ہیں، انہیں ایک جگہ یکجا کیا جائے تاکہ امداد مربوط طریقہ کار سے متاثرین تک پہنچ سکے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سییل راجپوت نے
تمام ڈی سیز ڈسٹرکٹ ڈزازسٹر مینیجمینٹ یونٹس کو فعال کریں۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام ڈی سیز کوآرڈینیشن کمیٹیز کو نوٹیفاۓ کریں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کمیٹیز میں حکومتی محکموں کے افسران کے علاوہ کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی اور زرعی ماہرین کو بھی بحیثیت میمبر شامل کرنا ضروری ہوگا۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کے ہمراہ کام کرنے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بڑھائیں۔ یو این کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کے مطابق فلڈ ریپانس کے حوالے سے سندھ کے دو اضلاع حیدرآباد اور سکھر میں آپریشن بیس بناۓ گئے ہیں۔ آپریشن بیس سے جامشورو، سانگھڑ، دادو، میرپورخاص، خیرپور، کمبر شہدادکوٹ، اور جیکب آباد کو کوَر کیا جاۓ گا ۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے سندھ میں ماحولیاتی کے سلسلے میں پوسٹ ڈزازسٹر سروے کرنے میں مدد کی جاۓ گی۔