لاہور( بیورورپورٹ)
پاکستان کا بڑا اعزاز
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب کر لیا گیا-فیصل شاہکار اس پوزیشن پر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فیصل شاہکار کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اس پوزیشن پر یورپین اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افسران تعینات ہوتے رہے ہیں۔فیصل شاہکار کی تعیناتی پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔فیصل شاہکار اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز میں ایک پاکستانی سینئر پولیس آفیسر کا ایڈوائزر منتخب ہونا اقوام عالم میں ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔