کراچی۔( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی سندھ نے عمران خان کیجانب سے ملک کے تین ٹکڑے ہونے اور اداروں کے متعلق زہر افشانی کے خلاف 5 جون اتوار کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے. پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی پالیسی بیان میں کہا ہے کے پیپلز پارٹی کیجانب سے اتوار کے روز سندھ کے تمام ضلعی ھیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرکے پاکستان کھپے ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں سندھ کے ھر ضلعے میں پارٹی کے تمام زمہ دار، صوبائی و وفاقی وزرا مشیران، معاون خصوصی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ ،ذیلی ونگز سمیت پارٹی کے ورکرز بھرپور شرکت کرینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کے جو قوتیں چاھتی ہیں کے پاکستان ٹوٹے عمران خان ان قوتوں کی اس سازش کا حصہ بن چکے ہیں ، عمران خان کے ملک کے تین ٹکڑے ہونے اور ایٹمی اثاثوں سمیت افواج پاکستان کے متعلق بیانات ملک کے خلاف سازش اور بغاوت ہیں اس لئے اعلی عدلیہ اور ادارے عمران خان کے بیان کا نوٹس لے کر کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کے عوام کے مسترد لیڈر عمران خان ھر صورت اقتدار میں آنے کے لئے اداروں کو للکار کر ملک کو توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں اس لئے اداروں کو خاموشی توڑ کر عمران خان کا یہ تماشہ بند کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے سندھ نے ملک بنانے میں کردار ادا کیا اور سندھ ملک بچانے میں کردار ادا کرکے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی انہوں نے مزید کہا کے عمران خان مسولینی، ھٹلر اور راسپوتین کے پیروکار بن کر پاکستان میں قتل، فساد، انتشار پہیلا کر خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے عمران خان کی ملک، افواج پاکستان اور نیوکلئیر اثاثوں کے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کی پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان ملک دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان اقتدار کے لئے ملک کو ہر قسم کا نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل بینظیر بھٹو کی شھادت کے باجود پاکستان چاہئے کا نعرہ لگایا۔ اس لئے اب تمام جمھوری قوتیں مل کر عمران خان کی ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائینگے۔