کوئٹ( بیورو رپورٹ ) بلوچستان کے بزرگ قوم پرست رہنما ٕ بی ایس او کے بانی چیٸرمین ڈاکٹر عبالحٸی بلوچ کی پنجاب میں روڈ ایکسیڈنٹ میں شہادت بلوچ عوام کے لٸے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالحٸی بلوچ قومی حقوق کی جدوجھد کا بنیادی ستون تھے۔ بی ایس او کی تشکیل سے لیکر جدید قوم پرست سیاست کی بنیاد رکھنے میں انکا کلیدی کردار رہا۔ ڈاکٹر عبدالحٸی بلوچ کی شہادت سے بلوچ قومی سیاست کے لٸے بہت بڑادھچکاہے
گورنر بل ودکھ کا اظہوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے برزگ قوم پرست سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی وفات پر گہرے رنجار کیا. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ایک عوام دوست رہنماء، غریب پرور، شریف النفس انسان تھے اور سیاست کی دنیا میں مرحوم نے جمہوری رویوں کے فروغ، سیاسی شعور اجاگر کرنے اور عوامی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں. گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا بزرگ و سنئیر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ کے روڈ حادثے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے۔ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے۔وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے ہے۔ انہوں نے ہمیشہ شعوری و عوامی سیاست کی۔ان کی بلوچستان میں سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گاڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے۔
انھوں نے کہاکہ
بزرگ رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ سیاست کے روشن ستارہ ہے جو تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ
نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے خاندان کے ساتھ ہے۔