لاہور ( نمائندہ خصوصی)
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملاقاتوں میں کون سا غیرآئینی مطالبہ کیا؟ سب جانتے ہیں کہ صرف ایک مطالبہ تھا الیکشن کا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان یقین رکھتے ہیں کہ ملک کےدفاع کیلےمضبوط فوج اہم ترین ہے عمران خان نے لندن یا واشنگٹن جاکر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کی اسدعمر نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ساتھ معاشی عدم استحکام آیا ہوسکتاہے شائد کچھ غلطیاں اداروں سے ضرور ہوئی ہیں
قومی سلامتی کیلئے صرف فوج ذمہ دار نہیں قوم کا ساتھ بھی ضروری ہے سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان فوج کے ہر فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟ عمران خان بالکل تنقید کرتے ہیں یہ ان کا آئینی حق ہے لیکن انہوں نے کبھی ایسی بات نہیں کی جس سے ادارہ کمزور ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نفرتیں کیوں اس نہج پر پہنچی جہاں آدھی آبادی نےالگ ہونےکافیصلہ کیا گیا یہ اس لیے ہوا تھا کیونکہ عوام کی خواہشات پرعمل نہیں کیا گیا،نفرتوں نے جنم لیا، فیصلے اکثریت کی وجہ سے نہیں بلکہ طاقت کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کی گئی جب تک ملک میں اعتماد کی فضا ہے جتنی مرضی دشمن کوشش کرے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا لانگ مارچ پرکوئی اعتراض ہے یہ آئینی حق ہے عوام کا حق ہے پرامن طریقے سے احتجاج ہے یہ خبررانا ثنا اللہ اورپی ڈی ایم بھی سن رہے تھے لانگ مارچ کا حق عوام کے پاس موجود ہے امید ہے اب جو بھی فیصلے ہونگے قوم کے آئینی حق کے مطابق ہوں گے۔