سرینگر( نیٹ نیوز )
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
86 سالہ حریت رہنما طویل علالت کے بعد آج سرینگر کے علاقے نواکدل میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کر گئے۔مولانا عباس انصاری کی میت کو ایک بڑے جلوس کے ساتھ سرینگر کے علاقے جڈی بل میں واقع ان کے آبائی قبرستان بابامزار لے جایا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ ان کے بیٹے مسرور عباس نے پڑھائی۔ انہیں آہوں اور سسکیوں کے شور میں سپردخاک کر دیا گیا۔