لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران مختلف علاقوں سے 13 ملزمان گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور چھینی گئی نقدی برآمد کرلی ہے،
تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ پیر متارو کے قریب سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان حبدار کھکھرانی کو بغیر لائسنس رپیٹر کارتوسوں سمیت، ملزم معشوق کڑیو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، کنگا پولیس نے سرگرم ملزم کامران میرانی کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت، عاقل پولیس نے دوران گشت پہل روڈ سے ملزم پرویز کورائی کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت، ماہوٹا پولیس نے دوران گشت منشیات فروش گلزار کلہوڑو کو 1050 گرام چرس سمیت، دڑی پولیس نے منشیات فروش ریاض عرف رزاق سومرو کو 20 گرام ہیروئن سمیت، حیدری پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم وقار سانگی کو، ولید پولیس نے دوران چیکنگ دو مقدمات میں روپوش ملزم ہدایت اللہ قریشی کو، یونیورسٹی پولیس نے اشتہاری ملزم جبار عرف عبدالجبار جتوئی کو گرفتار کرکے دکاندار سنی کمار سے چھینی گئی
نقدی سمیت، لاشاری پولیس نے مطلوب ملزم مظہر بھٹو کو، رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم جبار شیخ کو، رشید وگن پولیس نے اشتہاری ملزم علی روشن کھکھرانی کو اور گڑہی خدابخش بھٹو اشتہاری ملزم اربیلو بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔