قلات(نمائندہ خصوصی )
قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹوڈی کار میں خوفناک تصادم، چار افراد جانبحق، پولیس ذرائع کیمطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ غوث آباد آغا جان ہوٹل کے مقام پر خضدار سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں تصادم سے ٹوڈی کار میں سوار چار افراد موقع پر جانبحق ہوگئے اطلاع ملنے پر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر مرنے والوں میں دو افراد کی شناخت ہوئی جنمیں مجاہداسلام ولد محمد صادق بٹ اور میر محمد ولد داد محمد سکنہ کوئٹہ شامل ہیں جبکہ دو کی شناخت نہ ہوسکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ذرائع کے مطابق قلات کے قریب کار اور بس کے درمیان ایکسیڈنٹ میں جانبحق کار سوار چاروں افراد کی شناخت ہوگئ مرحوم بلوچستان ہاکی بورڈ کے آفیشلز تھے اور خضدار میں وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کرنے کے بعد واپس کویٹہ آرہے تھے مرحومین میں مجاہد اسلام ولد محمد صادق بٹ میر علی کرد امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہاہے