کراچی (بیورورپورٹ ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات،انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و مرمت اور دیگر امور پربات چیت کی۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو تیز کیا جائے جبکہ وفاقی حکومت بھی این ڈی ایم اے کے ذریعہ صوبہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے اس ضمن میںسیلاب متاثرین کی امداد میں دوست ممالک اور مخیر حضرات کا تعاون بھی لائق تحسین ہے ۔