آستانہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اورویت نام کی نائب صدر وو تھی انہ شوان (Vo Thi Anh Xuan)نےملاقات کی ۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات آستانہ قازقستان میں جاری سیکا اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دریں اثناسیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے رہنماﺅں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔