لاڑکانہ( رپورٹ عاشق خان) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران کی پریس کانفرنس، بلائینڈ مرڈر کیس میں ملوث دو ملزمان گرفتار، لاڑکانہ میں جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 ستمبر کی رات نجی ہوٹل مینئیجر عبدالمنان شیخ کو ڈکیتی کے دوران مذمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا ہے، ملزمان سے واردات میں استعمال ہوا پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیے ہیں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے
ایس ایس پی لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم شہزادو بھٹو اور قدیر جتوئی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر آصف رضا بلوچ کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی پولیس نے گرفتار کیا ملزمان نے عبدالمنان شیخ کو رات گئے ہوٹل سے گھر جاتے تھانہ علی گوہر آباد کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ لاڑکانہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید سخت کریک ڈائون شروع کر رہے ہیں منشیات کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، منشیات پر قابو پائیں گے جرائم پیشہ عناصر کو تلاش کر کے جرم سے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔