کراچی ( کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اوپاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے مشترکہ کارروائیرپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ المصطفیٰ ٹرسٹ ہسپتال کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد بلال اور محمد زبیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ فرحان علی صدیقی نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزمان کو لو ٹ مار کر تے ہو ئے سی سی ٹی وی فو ٹیج واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمو نیشن، 6 عد د موبائل فونز اورایک عدد موٹر سائیکل (بغیر نمبر پلیٹ) بھی برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن، موبائل فونز اورموٹرسائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔