نور مقدم کو انصاف مل گیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کے مشہور زمانہ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آگیا سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
فیصلہ ایڈشنل سیشن جج عطاء ربانی نے سنایا
سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنادی
نورمقدم قتل کیس،میں تھراپی ورکس کے تمام ملزمان بری کر دیا عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کی والدہ اور والد کو بری کردیاعدالت نے مجرم جمیل اور افتخار کو10،10سال قید کی سزا سنادی
عدالت نے ظاہر جعفر سمیت 3 ملزمان کو سزا سنائی