اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزارت داخلہ نے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دےدی ۔
جمعرات کو وزارت داخلہ نے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دےدی ،تمام پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں
سیکیورٹی اہلکاروں کی تعدادالیکشن کمیشن کی صوابدید پر ہوگی،وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔