گوجرانوالہ ( نیٹ نیوز ) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزمان نے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں بتایا جس پرپولیس ملزمان کو ساتھ لے کر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق اسی دوران دیوان روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور ملزمان کو چھڑا لے گئے ، فائرنگ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے اور دو ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نے تعاقب کیا تو دراجکے کے قریب سے فرار ہونے والے دوسرے دو ڈاکوں کی لاشیں بھی مل گئیں۔
پولیس کے مطابق چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔