اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سسٹم میں خرابی سے بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے این ٹی ڈی سی کے جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئیتفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی سے بلیک آؤٹ کے معاملے پر این ٹی ڈی سی کے جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی این ٹی ڈی سی اور این پی سی سی کے حکام پر مشتمل ہے ، تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، کمیٹی چار دن کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ماضی میں ہونے والے بلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور سابقہ کمیٹیزکی سفارشات سے استفادہ سمیت عملدرآمد کی بھی تحقیقات کی ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی حکام نے مزید کہا کہ کمیٹی سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کی تحقیقات کرے گی۔