کراچی (بیورورپورٹ )اس سال پورے ملک میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے تدارک کے لیے نہ صرف طبی سہولیات بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف مائیکرو بایولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم رفیق خانانی نے اقرائیونیورسٹی نارتھ کیمپس میںمنعقدہ پینل ڈسکشن میںڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم (Know All About Dengue) میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بر وقت تشخیص ہوجائے تو ڈینگی وائرس سے متاثر ہ افراد کا علاج ممکن ہے ۔پینل ڈسکشن میںڈینگی وائرس کی علامات ، نتائج اور علاج پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پراقراءیونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر مسرورکے ساتھ ڈاکٹر لبنی،ڈاکٹر ثوبیہ حسن،ڈاکٹر حسن وسیم، ڈاکٹر تحریم انیس، ڈاکٹر علیشہ نورین ، ڈاکٹر تابندہ اور دیگر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مسرور نے ڈاکٹر ایم رفیق خانانی کو شیلڈ پیش کی اور شرکاءسے اظہار تشکر کیا۔