کراچی (بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34275 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں۔ اپنے جاری پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ بدین میں 2000 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح دادو میں 3000, حیدرآباد 4000 , مٹیاری 500 , جامشورو 2975، ٹنڈو الہ یار 1000, جیکب آباد 1000, لاڑکانہ 3000, قمبر شہدادکوٹ 3500 ، خیرپور میرس 500 , نوشہرو فیروز 3500, سانگھڑ 300 , شہید بےنظیر آباد 4000 ، سکھر 3000 اور میرپور خاص میں 2000 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے۔مجموعی طور پر 1612812 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مزید 744 مویشی مچھر دانیاں تقسیم اور متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے 10 ہیوی ڈیواٹرنگ پمپ بھی پہنچائے گئے ہیں۔
اس وقت تک متاثرین کو 612908 خیمے ،535457 پلاسٹک ترپال, 3234345 مچھر دانیاں ، 800770 لٹر منرل واٹر, 133623 پکے کھانے کی دیگس اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید 22003 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ۔ اس وقت ریلیف کیمپوں میں 243030 متاثرین موجود ہیں۔ جن میں 67149 بچے اور 52970 خواتین شامل ہیں ۔ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے 779 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ، 8422 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بہاؤ نچلے سطح پر ہے ، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 58600 کیوسک اور اخراج 48400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 48100 کیوسک اور اخراج 37000 کیوسک ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر آمد 78400 اور اخراج 48500 کیوسک ہے۔