جدہ ( نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی انگور کی سالانہ پیداوار1 لاکھ 1 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی میڈیا نے وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں انگور کی سالانہ پیداوار 1 لاکھ 1 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
انگور کی کاشت کو فروغ دینے کے حوالے سے وزارت زراعت نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جدید سائنسی بنیادوں پرانگور کی بہتر انداز میں کاشت کا عمل جاری ہے جس میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ موسمی حالات اورمٹی کے حوالے سے وزارت زراعت نے کہاکہ مختلف علاقوں میں موسمی حالات اور وہاں پائی جانے والی مٹی انگور کی کاشت کےلئے معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ جون سے ستمبر تک انگور کی کاشت کے لیے بہترین موسم مانا جاتا ہے۔
وزارت زراعت نے کہا کہ اس وقت مملکت کے مختلف علاقے جن میں قصیم ، تبوک ، الجوف ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عیس ، ریاض ، حائل ، نجران اورحدود الشمالیہ شامل ہیں ،میں انگور کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے۔