لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈی آئی جی آفیس لاڑکانہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے جن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے مناسب احکامات جاری کردیئے ہیں، 11 درخوارستیں سابقہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی سروس پر بحالی کے لیئے تھیں جن میں سے 5 درخواستوں کو مسترد کردیا
جن میں سابقہ کانسٹیبل صدام حسین، نبی بخش پنھور، نظیر حسین، عامر علی اور برکت علی کلھوڑو شامل ہیں اور 2 سابقہ کانسٹیبل کو سروس پر بحال کردیا جن میں سابقہ کانسٹیبل غلام مصطفئ اور مظفر حسین ھیسبانی شامل ہیں جبکہ 4 سابقہ کانسٹیبلز اور افسران کی انکوائری رینج کی مختلف ایس ایس پیز صاحبان کو دی گئی، سب انسپیکٹر منور جوکھیو اور کانسٹیبل عبداللہ چنہ کی میجرپنشمینٹ ختم کرنے کی درخوارست پر ایس ایس پی جیکب آباد اور ایس ایس پی کشمور کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا،
جبکہ شوکاز نوٹیسز کے سلسلے میں پیش ہونے والے 5 سب انسپیکٹرز کو مختلف میجر یا مائینر پنشمینٹ کے احکامات جاری کیے جن میں سب انسپیکٹر الطاف کانڈھڑو، علی حسن مغیری، ذاکر سانڈانو،شاھد میمن اور ای ایس آئی محمد اشرف آرائیں شامل ہیں۔