سانگھڑ(نمائندہ خصوصی)سانگھڑ ٹنڈوآدم رشید کالونی کی رہائشی شبانہ چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خاوند آصف چانڈیو جوکہ ٹنڈآدم کا رہائشی ہے بیس سال قبل میری شادی ہوئی تھی آصف چانڈیو نشے کا عادی ہے شراب چرس ہیروئن کا نشہ کرتا ہےاس سے قبل کئی مرتبہ مجھ پر تشدد کرتا رہا ہے جومیں براداشت کرتی آرہی ہوں
مگر گزشتہ رات اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ابراہیم چانڈیو،اقبال چانڈیو،وحید چانڈیو، مظہر چانڈیو ارشد چانڈیو کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا زنجیروں میں جھکڑ کر میرے بال کاٹ دیئے میرے خاندان بھائیوں کے دشمن بن گئے ہیں مجھ پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق دی ہے اس ظلم اور بربریت کے خلاف سٹی تھانہ ٹنڈوآدم گئی مگر سٹی تھانے کے عملے نے میری فریاد پرمقدمہ یا این سی تک درج نہیں کی شبانہ چانڈیو نے کہا ہے کہ میرے پورے خاندان کو میرا سابق شوہر آصف چانڈیو اور دیگر ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں جان کا خطرہ ہے میرے تین بچے بھی مجھ سے چھین لئے ہیں با اثر ملزمان نے سٹی تھانے پر میری تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر میری عزت کو اچھالا جارہا ہے
میں غریب نہتی خاتون ہوں مجھے کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا میرا تعلق پڈعیدن شہر سے ہے مقدمہ درج کرانے کے لئے ٹنڈوآدم آتی ہوں تو جان کا خطرہ ہے پولیس بھی ساتھ نہیں دے رہی میرا آئی جی سندھ،ڈی آئی جی نواب شاہ اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔