حیدرآباد(بیورورپورٹ)
حیدرآباد ایک مشہور تعلیمی ادارہ مدر مونٹیسری کیمبرج اسکول کے سرپرست احسن قدیر اور انکی اہلیہ تہمینہ احسن کا فراڈ عروج پر احسن قدیر اور انکی اہلیہ نے مختلف لوگوں اور اسکول کے بچوں کے والدین سے بھاری بھاری رقم اسکول کے بزنس کی مد میں لی اور اسکی مد میں لوگوں کوجعلی چیک دیئے احسن قدیر اور انکی اہلیہ تہمینہ احسن لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں اور اب انکی رقم دینے سے انکار کر رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں نے انصاف کیلئے معززعدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانا شروع کر دیا ہے
معزز عدالت عالیہ نے مدر مونٹیسری کیمبرج اسکول کے سرپرست احسن قدیراور انکی اہلیہ تہمینہ احسن کے خلاف تھانہ حدود کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر فرمایا جو مذکورہ اسکول اور سرپرست احسن قدیر کے خلاف تھانہ اے سیکشن لطیف آباد پر جعلی چیک / فراڈ کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے افسوس تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ بھی فراڈ کر رہا ہے تو بچوں کو تعلیم کیا مہیا کی جائےگی اب مدرمونٹیسری کیمبرج اسکول کے سرپرست احسن قدیر فرار ہوگئے ہیں اور انکی اہلیہ نے جہالت اور بدمعاشی کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے ایسے اسکول اور سرپرست تعلیمی اداروں کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں عدالت کے مطابق تھانہ اے سیکشن میں انکے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے