زاہدان (نیٹ نیوز )
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیستان بلوچستان صوبے کے کمانڈر علی موسوی کو ایران کے شہر زاہدان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موسوی جمعے کو زاہدان شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔قبل ازیں جمعہ کو سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد نے زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی۔