اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت ملک میں کاروباردوست ماحول کے قیام میں پرعزم ہے، ملکی معیشت میں جیولری کی صنعت کا کردار قابل تعریف ہے اورملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اس صنعت کواپناکرداراداکرنا چاہئیے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چئیرمین شہزاد اقبال نے کی جبکہ اس موقع پرچئیرمین ایف بی آر اوروزارت خزانہ اوروزارت تجارت کے سینئیرآفسران بھی موجودتھے۔وفد نے وزیرخزانہ کوپاکستان میں جیولری کے شعبہ اورملکی معیشت میں اس کے کردارپربریفنگ دی۔
انہوں نے وزیرخزانہ کوصنعت کو درپیش ٹیکس اوردیگرمسائل سے بھی آگاہ کیا اوران مسائل کے حل کیلئے حکومت سے اقدامات کی درخواست کی۔ وفد نے بتایا کہ ان مسائل کی وجہ سے اس شعبہ کی ترقی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت ملک میں کاروباردوست ماحول کے قیام میں پرعزم ہے، ملکی معیشت میں جیولری کی صنعت کا کردار قابل تعریف ہے اورملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اس صنعت کواپناکرداراداکرنا چاہئیے ، وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پروزیرخزانہ کاشکریہ