کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہی کا شمار پاکستان بچانے والی شخصیات میں ہوتا ہے انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کرکے یہ ثابت کردیا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اسوقت بھی مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور انکا خانوادہ حق و سچ کیلئے جہد مسلسل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار طارق حسن نے چوہدری ظہور الہی کی 41 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ منعقدہ اجتماع سےکیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ چوہدری ظہورالہی شہید کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی حق کی آواز تھے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر امر ہوگئے صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی شہید سچے عاشق رسول اور ختم نبوت کے عظیم مجاہد تھے مسلم لیگ کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا کہ شہید جموریت چوہدری ظہور الہی پاکستان کیلئے قربان ہوکر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان بنانے والے ملک کی بقاء کیلئے اپنی جان بھی نچھاور کردیتے ہیں مسلم لیگ کراچی جنرل سیکرٹیری نے کہا کہ وطن پر قربان ہوکر چوہدری ظہور الہی نے تاریخ میں اپنا حصہ ملا دیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدور شاہد عباسی. نعیم خان. عبد الرحمان خانزادہ. نیاز علی شیخ. ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری سندھ کنور توصیف علی خان. لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی. لائرز ونگ کے صدر زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ. بزنس فورم کے صدر سید سفیر الحسن. مہین ملک. عابد خان. پریل مری. عاطف مشوانی. سلطان بھٹی. زبیر عالم صدیقی. سید مظہر علی. رانا وسیم. کامران شیخ. حنیف وارثی. اعجاز بیگ اور دیگر نے شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہی کو خراج عقیدت پیشں کیا.