حب (بیورو رپورٹ) 26 ستمبر بروز پیر سٹی پریس کلب حب کےزیراہتمام S.H.Oسٹی پولیس تھانہ حب کی صحافیوں کےساتھ ہتک آمیز رویہ ۔ نااہلی ہٹ دھرمی چور ڈاکوؤں کوکھلی چھوٹ دینے قتل غارت گری منشیات کی روک تھام ا من و امان کوتباہ کرنے والوں کےخلاف حب شہرمیں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا ۔اور ریلی نکالا جائیگا۔گذشتہ دنوں سٹی پریس کلب کےڈپٹی سیکریٹری کےساتھ S.H.O سٹی تھانہ کی مناسب رویہ اور عوامی مسائل کونظرانداز کرنےکےخلاف ۔لسبیلہ اور بالخصوص حب کےعوام سول سوسائٹی ۔وکلاء صحافی برادری قلمکار ادیب و دانشور انجمن تاجران اور دیگر مکاتب فکرسے تعلق رکھنےوالے امن پسند حضرات کو احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنےکی اپیل کی جاتی ھے۔اس وقت حب شہر چور ڈاکو اور گم نام قاتلوں کے نرغےمیں ھے۔حب سرکل پولیس اور SSP لسبیلہ قیام امن کوبرقرار رکھنےمیں بری طرح نام ھوچکےہیں۔اسٹریٹ کرائم کےعلاوہ جرائم پیشہ افراد دن دھاڑے سرعام دکانداروں کی لوٹ مار دیدہ دلیری سے کررھےہیں ۔لیکن سٹی پولیس ٹھس سے مس نہیں ھورہاھے۔ نہتے عوام اپنے روشن مستقبل کوبچانے کیلے آواز بلند کریں ۔ورنہ عوام اپنے پیاروں کےلاشوں کوکندہ دے دےکر موجودہ حالات اور پولیس کی بےحسی سے تنگ آچکےہیں۔اپنے ہونہار فرزندوں کو منشیات کی لعنت سےبچانےاور چور ڈاکوؤں سےنجات دلانےکیلے حکمت عملی مرتب کریں۔حب شہر میں منشیات کی لعنت نےنوجوان نسل کوتباہی کےدیہانے پر پہنچایاھے۔ پولیس کےجوان اپنےآفیسروں کے ایماءپر ڈیزل ڈپو اوردیگر منڈیوں کی طواف کرنےسے فارغ نہیں ھوتے۔عوام زیست ومرگ کاشکارھے لیکن پولیس قتل وغارتگری کوروکنے۔منشیات کےخلاف اقدامات اٹھانےاور چور ڈاکوؤں کو لگام دینے میں ناکامی کاشکارھے۔حب چوکی کےعوام اپنےبچوں کی مستقبل کوبچانےکیلےمیدان عمل میں آئیں تاکہ مزید ماؤں کےلاڈلے بہوں کےمحافظ اور والدین کےسہاروں کی لاشیں گلی کوچوں اور مین شاہراھوں پر لاوارث نہ گریں۔لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھااٹھاکر تک گئےہیں۔حب میں ہرطرف موت کا رقص جاری ھے۔کبھی چور ڈاکومارتےہیں تو کبھی منشیات کے زہرسے نوجوان موت کےمنہ چلےجاتےہیں۔سٹی پریس کلب جرائم کی بیخ کنی۔قتل وغارتگری۔چوری ڈکیتی اور رہزنی کےوارداتوں کےخلاف قلم کی نوک اور کیمرہ کی آنکھ سے عوام کو تمام حقائق سے آگاہ کرنےکاتہیہ کررکھاھے۔ بڑے مگرمچوں کو بےنقاب کرنا ھی صحافت کی تعارف ھے۔ ۔خدارا ۔حب اور لسبیلہ کو چور ڈاکو قاتل اور منشیات فروشوں کےنرغے سےبچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔۔۔