راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
صدر پاکستان کا نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان کے علاقےعیشام میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
صدر پاکستان کا اظہار افسوس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔