حیدرآباد( بیورورپورٹ )
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہےکہ سیلاب کے باعث صوبے میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا ہے۔سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اسکول ریلیف کیمپوں میں تبدیل کیےگئے ہیں ،17 ہزار اسکولوں کی ایسی حالت نہیں کہ بچوں کو بٹھا سکیں، اسکولوں کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں –