ٹنڈوجام(نمائندہ خصوصی )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی سئنڈیکیٹ کا اجلاس، مختلف تدریسی، انتظامی اور مالی معاملات کی ایجنڈا پر بحث کیا گیا، اور مختلف فیصلے کئے گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی سئنڈیکیٹ کا 113 واں اجلاس وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی زیرصدارت کمیٹی روم میں ھوا، جس میں یونیورسٹی اور اس سے متعلقہ کالیجز اور سب کئمپس سے متعلق مالی، انتظامی اور تدریسی معاملات پر بحث کیا گیا، اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی مالی سال 23-2022 کیلئے بجیٹ اور اخراجات کی منظوری دی گئی، اور مالی سال 22-2021 کے مالی معاملات بھی نمٹائے گئے، جبکہ یونیورسٹی، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سب کئمپس عمرکوٹ کیلئے نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی، جن میں یونیورسٹی کیلئے بی ایس پولٹری، بی ایس ڈیری ٹیکنالوجی، بی ایس فشریز اینڈ اکواکلچر، بی ایس انگلش، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ اور سب کئمپس عمرکوٹ کیلئے بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ، بی ایس انگلش اور خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز میں بی ایس فوڈ ٹیکنالوجی اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے پروگرامز منظور کئے گئے،
اجلاس کے دوران مختلف انتظامی معاملات کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ تدریسی اور مالی معاملات کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے، اجلاس میں ایچ ای سی اسلام آباد کی نامزد ممبر اور سابق وائیس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور ڈاکٹر نیلوفر شیخ، سابق وائیس چانسلر مھران ہونیورسٹی جامشورو ڈاکٹر عبدالرحمان میمن، سابق وفاقی سیکریٹری اور سندھ ایچ ای سی کے نامزد میمبر امتیاز قاضی، صادقہ صلاح الدین، سندھ یونیورسٹی جامشورو کے پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر سرفراز سولنگی، آبادگار رھنما سید محمود نواز شاہ، ، پرو وائیس چانسلر سب کئمپس عمرکوٹ ڈاکٹر جان محمد مری، ایڈیشنل سیکریٹری کالیجز احسان اللہ لغاری، ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر محمد ابراھیم کیریو، ڈاکٹر بچل بھٹو، ڈاکٹر ذوالفقار علی مھر، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی اور ڈئریکٹر فنانس انیل کمار نے شرکت کی۔ جبکہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد مرید راھموں نے اجلاس میں آن لائین شرکت کی۔ قبل ازاں برسات اور سیلاب کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی مغفرت اور قدرتی آفات سے تحفظ اور ملک کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔