حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی
سیدنا امیرمعاویہؓ کا یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،علامہ رب نوازحنفی
پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالی تمام قوتوں کو لگام دینا ملکی تحفظ کیلئے ضروری ہے،علامہ تاج محمدحنفی
کراچی (نمائندہ خصوصی ) اہلسنت والجماعت کراچی کی جانب 22رجب یوم وفات کاتب قرآن ،سیدنا امیرمعاویہؓ بن ابی سفیانؓ کے موقع پر لسبیلہ تا معاویہ سینٹر(تبت سینٹر )تک مدح صحابہؓ جلوس نکالاگیا جلوس کے شرکإ سےمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نواز حنفی،علامہ تاج محمد حنفی،مولانا محی الدین شاہ،مولاناعبدالرافع شاہ،مولاناشکیل الرحمن،مولاناعادل عمر،قاری عبدالقدیر،قاری عبدالوہاب دیگر نے کہا کہ ملک میں تحفظ ناموس صحابہؓ کی پرامن و آئینی تحریک جاری ہے،آج پرامن یوم احتجاج منایا ہے ہمارے پرامن احتجاج کی طرف توجہ نہ دی گئی تو توہین صحابہ کے خلاف سکھر سے کراچی تک لانگ مارچ ہوگا،حکومت سندھ توہین صحابہ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو عام معافی دینے سے باز رہے،ایسی کوششوں سے نفرت اور فرقہ واریت پھیلے گی،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں سیدنا امیرمعاویہؓ نے 64لاکھ 65ہزار مربع میل زمین پر خلافت کا نظا م قائم کیا سیدنا امیرمعاویہ ؓ کی بہن حضرت ام حبیبہؓ نبی اکرم ﷺ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں سے بھکری ہوئی امت متحد ہوئی ان کی وفات کے بعد دوبارہ امت میں وہ اتحاد و اتفاق آج تک قائم نہیں ہوسکا سیدنا امیرمعاویہؓ نے اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں وہ19سال تک خلیفہ رہے ان کے کارنامے آج بھی ہماری رہنمائی کے لئے کافی ہیں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمیں مسلسل ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا جارہاہے،حالانکہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے اور ہم ماں کی کبھی بھی بے ادبی نہیں کرسکتے لیکن دکھ ضرور بتا ئینگے کہ ہمارے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، ہم نے لاشیں اٹھا کر بھی امن کا درس دیا،ہماری حب الوطنی کا اللہ گواہ ہے،ہم کبھی ملک کیخلاف کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ تھے اور نہ کبھی ہوسکتے ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ ، پاکستان کی محبت ہم سے زیادہ نہ کسی میں تھی اور نہ ہوسکتی ہے ہمارا کردار تمام ملکی اداروں کے سامنے ہے، فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں، ہمارا دل بہت وسیع ہے اس لئے دیوبندی،بریلوی اور اہل حدیث کا اتحاد چاہتے ہیں، صحابہ کرامؓ واہل بیت ؓ کی شان دنیا بھر میں بیان کرکے ہم نے محبت کا پیغام دیناہے 22رجب کو سیدنا امیرمعاویہؓ کا یوم وفات ملک بھر کی طرح کراچی بھر میں بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا