کراچی( کرائم رپورٹر ) غازی گوٹھ دیہہ منکھوپیرنزد کراچی اجتماع گاہ میں قبضہ مافیاکاراج اورکھلے عام بدمعاشی جاری ھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوسالوں سے یہاں لالی گروپ اور سیفور گروپ کے نام سے دوگروپ متحرک ہیں جنہوں نے غریب عوام کاجینا دوبھرکردیاھے۔غریبوں کامال اورعزت محفوظ نہیں۔مذکورہ دونوں گروپ کھلے عام اسلحہ کے زور پر دندناتے پھررہے ہیں۔
غریبوں کے درجنوں مکانات اور پلاٹوں پرناجائزقبضہ کرچکے ہیں اوریہ سلسلہ تاحال جاری ھے۔یہ دونوں گروپ جب جی چاہے لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھس جاتے ہیں۔ڈرا دھمکاکرگھرخالی کراکراس پرقابض ھوجاتے ہیں۔ان کی وجہ سے خواتین کی عزت وآبرو بھی محفوظ نہیں ھے۔یہ لوگ باقاعدہ اسٹریٹ کرائم گینگ بھی چلاتے ہیں اوران کی شاخ پورے کراچی میں پھیلی ھوئی ھے۔غازی گوٹھ کے عوام انتہائی خوف وہراس میں مبتلاہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں ھے۔
اس ضمن میں تھانہ منگھو پیر بھی خاموشی کی تصویربنا ھواھے۔
گزشتہ چندروزقبل غازی گوٹھ کے عوام ان شرپسندوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے اور بھرپوراحتجاجی ریلی نکالی گئ۔یہ ریلی SP اورنگی زون آفس پہنچی اوروہاں تحریری درخواست جمع کرائی مگراب تک پولیس کی طرف سے ان شرپسندوں کے خلاف کوئی ایکشن نظرنہیں آئی۔
عوام نے وزیراعلی سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ،ایس پی اورنگی زون،ایس ایچ اومتعلقہ تھانہ،ڈی جی رینجرز سندھ، ونگ کمانڈراور ڈی ایس آر صاحبان سے پرزور اپیل کی ھے کہ اس اہم مسئلے کی طرف فوری توجہ دے کر ان قبضہ مافیااورشرپسندوں کے خلاف راست قانونی اقدام کرکے ان کاقلعہ قمع کیاجائے۔
نیزعلاقہ مکینوں نے الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیااورسوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گزارش کی ھے کہ وہ اس ظلم وبربریت کے خلاف بھرپوراورمؤثرآواز اٹھائیں۔مجرموں کی پردہ پوشی سے بڑاکوئی جرم نہیں۔وہ بھی کم ظالم نہیں جو ظالموں سے ڈرگئے۔