حب( نمائندہ خصوصی)حب میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر آل پارٹیز کا ایک اہم اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز باچا خان مرکز لسبیلہ میں حب کے بگڑتے ہوٸے حالات پر آل پارٹیز اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ، جمیعت علما ٕ اسلام، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان عوامی پارٹی (جام گروپ)، بلوچستان عوامی پارٹی (بھوتانی گروپ)، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، انجمن تاجران حب، آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ، لسبیلہ موبائل ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر لالہ منان افغان نے کی۔
اجلاس میں مشترکہ طور پر حب کے امن وامان سمیت دیگر مساٸل زیربحث آٸے۔ اور فیصلہ طے پایا کہ گزشتہ دنوں ANP کے کارکن احسان اللہ کی شہادت اور اس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کراٸمز کے خلاف ایکشن نہ لینے پر حب انتظامیہ کے خلاف ڈی آٸی جی قلات رینج، کمشنر قلات، ایس ایس پی لسبیلہ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو باقاعدہ آل پارٹیز کی جانب سے مراسلے بھیجے جاٸیں گے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے عدم ایکشن کی بنیاد پر آل پارٹیز کے مشورے سے احتجاجی تحریک چلانے کا باقاعدہ اعلان کیا جاٸیگا۔ اجلاس میں JUI لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا شاہ محمد صدیقی، NP لسبیلہ کے صدر حاجی عبدالغنی رند، BNP لسبیلہ کے ضلعی آرگناٸزر جمیل احمد گچکی، BNP(عوامی) لسبیلہ کے رہنما (کے بی مگسی)، PMLN لسبیلہ کے رہنما سلمان ریکی، NDP کے مرکزی آرگناٸزر شاہ زیب کمال ایڈووکيٹ، PTI لسبیلہ کے صدر عامر حسین مگسی، BAP جام گروپ کے رہنماء عبدالرحمان درانی، BAP بھوتانی گروپ کے رہنما عثمان کوہ بلوچ، JWP لسبیلہ کے صدر عبدالولی خلجی، انجمن تاجران حب کے صدر خورشید علی رند ایڈووکيٹ، آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی نورشاہ، لسبیلہ موباٸل ایسوسی ایشن کے رہنما نوریز نہال مگسی نے شرکت کی۔