کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)
بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔انہوں نے بحیثیت کپتان 49 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 میچز جیتے۔
اس سےقبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے جس میں انہیں 29 میچز میں کامیابی ملی –