واشنگٹن( نیٹ نیوز)امریکی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر برائے ساﺅتھ ایشیا اور معروف صحافی مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر عالمی برادری کی نظر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکل کوگل مین نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا
اس دوران فرانس نے پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساتھ ایشیا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں، یہ ایک موقع ہے لیکن سیاسی تقسیم کی وجہ سے پاکستان شاید اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔