کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کہا ہے کہ آرمی چیف کی تققری وزیر اعظم کا آئینی اختیار ہے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئےان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد شفیق کاکڑ کے انتقال پر کوئٹہ آمد۔ واپسی پر ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 69 سال مقرر کی گئی تھی اسی لئے جنرل باجوہ کو 69 سال عمر ہونے تک آرمی چیف کے عہدے پر رہنا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے درست کہا ہے کہ ابھی الیکشن کے لئے مناسب وقت نہیں بلکہ عمران خان اور انکی جماعت کو پارلیمنٹ میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور الیکشن کا انعقاد اپنے وقت پر ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو معیشت پر قومی چارٹر کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ملک کو مقدم رکھ کر باہمی سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر مبل یٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے اور سیاستدان خصوصا اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور ذاتی اقتدار کو ملکی معیشت پر فوقیت نہ دی جائے۔ اگر خدانخواستہ ملکی سلامتی کو خطرات سے دوچار کیا گیا تو ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو آگے آنا ہوگا اور پھر سیاست دانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ عسکری اداروں پر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ آرمی چیف کی تققری وزیر اعظم کا آئینی اختیار ہے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔