لاڑکانہ( رپورٹ، عاشق خان پٹھان )وائیس چانسلر شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کا چانڈکا میڈیکل کالیج اور بی بی آصفہ ڈینٹل کے ہاسٹلز کا دورہ، مکمل کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان نے یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر عبدالرعوف خاصخیلی، پروجیکٹ ڈاریکٹر ریاض احمد وگن،
پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج پروفیسر ضمیر سومرو، پرنسپل بی بی آصفہ ڈینٹل کالیج پروفیسر یوسف شاہ، ہاسٹل پرووسٹ سہیل احمد عباسی، سیکیورٹی آفیسر سلطان بھٹو کے ہمراہ چانڈکا میڈیکل کالیج اور بی بی آصفہ ڈینٹل کے گرلز ائینڈ بوائیز ہاسٹلز کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس چانسلر نے ہاسٹلز میں مکمل کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا بھی معائینہ کیا وائس چانسلر نے بوائیز ہاسٹلز میں لانڈری روم، کچن، کوریڈورز، پارک اور ہاسٹل رومز کا جائزہ لیا
گرلز ہاسٹلز میں لائیبریری روم، سی سی کیمرہ مانیٹرنگ روم، ہاسٹل رومز اور گرلز ہاسٹل کی دیواروں پر لگائی گئی آئرن گرلز، بیرونی دیوار اور راہداری کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر وائس چانسلر نے متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کے ہاسٹلز کی صفائی ستھرائی اور طالبعلموں کے کھانے پینے کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔