اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے سبسڈی مہیا کرنے کا طریقہ کار مزید مئوثر کر دیا ہے، اب یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کیلئے نادرا سے رئیل ٹائم ویری فیکیشن ہو رہی ہے۔
جمعرات کو اپنے بیان میں کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ نادرا سے ویریفیکیشن ہونے کے بعد کسٹمرز کے نام رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ون ٹائم پاس ورڈ بھیجا جاتا ہے جس سے کسٹمر چینی، گھی اورآٹا رعایتی نرخوں پر حاصل کرنے کیلئے اہل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکج شروع ہونے کے بعد صرف چھ دن کے دوران نادرا سے 12،35،269 کسٹمرز کی ویریفیکیشن کی ہے جو وفاقی حکومت کے رعایتی پیکج سےمستفید بھی ہوئے ہیں۔