کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈی سی جیکب آباد نے خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا جس میں مغل لاشاری گوٹھ کے خیمہ بستی میں 200 مچھردانیاں اور 100 راش بیگ تقسیم کئے گئے اور لیموں لاشاری گوٹھ میں بھی سیلاب متاثرین کو مطلوبہ امدادی سامان مہیا کردیا گیا ہے جبکہ میڈیکل کیمپ، خیمے اورمویشیوں کیلئے ویکسی نیشن بھی فراہم کردی گئی ہے ۔ ڈی سی جیکب آباد نے بتایا کہ سیلاب متاثرین نےمزید مچھردانیاں اور راشن بیگ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈی سی نے بتایا کہ خیمہ بستی کے لوگوں نے علاقوں سے پانی کی نکاسی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور وہ اب اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔