کراچی( بیورو رپورٹ ) نیسلے پاکستان کے تحت عالمی یوم صفائی کے موقع پر کراچی کے ساحل پر صفائی مہم کا انعقاد کیاگیا اس مہم کا آغاز نیسلے کیئر کے گلوبل امپلوئی پروگرام کے تحت نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر نیسلے پاکستان کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز وقار احمد نے نیسلے پاکستان کے ویسٹ فری فیوچر وژن پر گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ہم ماحولیات کو تباہ کرنے والے اثرات کو کم سے کم کرنے پر کام کر رہے ہیں اور پلاسٹک کے استعمال کو بھی کم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے پروڈکٹ بنانے کےلئے کسی بھی قسم کا فضلہ سمندر یا ندی نالوں میں نہ گرایا جائے ۔ انہوں نے مذید کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے نیسلے کے لاکھوں ملازمین کمیونیٹی کی بہتری کےلئے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیسلے کیئر ز پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہمارے ملازمین کمیونیٹی کی بہتری کےلئے اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ۔ اس موقع پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سربراہ سلیم حسن وٹو نے نیسلے کے اقدام کو سراہا اور کہاکہ نیسلے ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے اور دوسرے کارپوریٹ اور نجی اداروں کو بھی چایئے کہ وہ ملکر کام کریں ۔ اس موقع پر نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہاکہ نیسلے کے ساتھ ملکر مستقبل میں بھی صفائی مہم کا انعقاد کیا جاتا رہے گا اور اس کا مقصد ملکر پلاسٹک ویسٹ کے استعمال کو روکنا اور ماحول کو نقصان پہچانے والی چیزوں کا کم سے کم استعمال کرنا ہے ۔ نیسلے پاکستان اس بات کا ممکن بنانے کی کوشش کر رہا ہے ان کی تمام پیکجنگ 2025تک 100فیصد ری سائیکل ہو جائے ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریڑ ضلع جنوبی ڈاکڑ افشاں رباب، ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر، سی ای او ای ایچ ایس سروسز ثاقب اعجاز حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔