لندن(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ نے لندن میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بیگم تہمینہ دولتانہ کے صاحبزادے میاں عمران دولتانہ اور سابق وفاقی وزیرخزانہ ،مالیاتی اموراسحاق ڈار بھی موجود تھے۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں نامساعد حالات کے باوجود حکومت احسن طریقے سے ملکی معیشت کے سدھار کیلئے کام کررہی ہے جبکہ ملک میں ہونے والی بدترین بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں واضح طور پر کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی جدوجہد جاری رکھیں اور اس معاملے پر کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں ۔