اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 87 فیصد ریکارڈ کی گئی،
پاکستان میں مزید 121 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 72 کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 609 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 109 ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 84 فیصد، ملتان میں 1 اعشاریہ 96 فیصد، مردان میں 1 اعشاریہ 48 فیصد اور کراچی میں 1 اعشاریہ 24 فیصد رہی۔