کراچی ( نمائندہ خصوصی)
سعودی عرب سے مزید 2 امدادی سامان سے بھرے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئےسیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے مزید 2طیارے 60 ٹن امدادی سامان لے کر کراچی پہنچے
ڈائریکٹر KSrelief پاکستان نے امدادی سامان NDMA کے حوالے کیا۔طیاروں میں غذائی اور غیر غذائی اشیاء کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
جس سے ہزاروں مستفید ہوں گے طیاروں کی آمد کا یہ سلسلہ مزید 5 دنوں تک جاری رہے گا