اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہاہے کہ جزوی فلائٹ شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے جس کی اطلاع انہیں بذریعہ ایس ایم ایس ، وزارت کی ویب سائٹ اور حاجی کیمپ سے ملے گی۔
جمعرات کو وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منظور شدہ عازمین حج کی حجاز مقدس جانے کےلئے فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہےجس کااجرا ء(آج) جمعرات کی شام تک کر دیا جائے گا۔
عازمین حج سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں ، ان کی فلائٹ سے متعلق مکمل معلومات سے انہیں آگاہ کردیاجائےگا جبکہ سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ پر موجود عازمین سے کہا گیا ہے کہ انہیں اگر بینک سے اپنی رقوم کے ری فنڈ میں دشواری کا سامنا ہو تو وہ وزارت کے اکائونٹ آفسر ریفنڈ سے فون نمبر 051-9208456 پر رابطہ کرکے شکایت درج کرائیں