اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کردار ادا کیا۔
ساتویں سی پیک میڈیا فورم کے لئے اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھایا،تمام مشکل حالات بالخصوص کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے مفت ویکسین اور آلات فراہم کئے۔