جیکب آباد( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ سندھ کا دو روز قبل انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی خیمہ بستی کا دورہ، متاثرین وزیر اعلیٰ کے پیروں پر گر پڑے، امداداور طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد پہنچ کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی آمد کی اطلاع پر دو روز قبل قائم کی گئی
ماڈل ٹینٹ سٹی کادورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر متاثرین نے ان کو گھیر لیا اور کئی متاثرین ان کے پیروں میں گرپڑے اور امداد وطبی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات کیں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔