بدین ( نمائندہ خصوصی ) بارشوں اور شگاف کے متاثرین راشن اور خیموں کے بعد وفاقی حکومت کے اعلانیہ 25 ہزار کی امدادی رقم سے بھی محروم اور دربدر مستحق خواتین کا احتجاج، تھرکول شاہراہ پر دھرنا ،ڈاوئس ہولڈرز پر اضافہ رقم کی کٹوٹی کا الزامات عائد کر دیئے۔بارش کو دو ماہ اور پران ندی کے شگاف کو 23 روز گزر جانے کے باوجود متاثرین کو سرکار کا راشن تو کسی حد تک مل رہا ہے پر وفاقی حکومت کے اعلانیہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 25 ہزار کی امدادی رقم متاثرین کی اکثریت کو تاحال مل نہیں پائی۔خواتین کیش سنٹروں اور بنک اے ٹی ایم کے باہر دربدر ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جن خواتین کو رقم مل رہی ہے ان خواتین سے ایک سے دو ہزاروپے غیرقانونی کٹوٹی کی شکایت مل رہی ہیں۔ خواتین کی شکایت اور احتجاج کے بعد اکثر قائم کیش سینٹروں سے ڈاوئس ہولڈرز ہی غائب ہو گئے ہیں ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاوضے سے محروم مستحق بارش متاثرہ خواتین نے بدین اور نندو شہر میں معاوضہ کی عدم فراہمی اور ناجائز کٹوٹی کے خلاف مظاہرہ کیا اور مین تھرکول روڈ پر دھرنا بھی دیا۔اس موقع پر ڈاوئس ہولڈرز کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مستحق خواتین نے فوری معاوضہ کی ادائیگی اور ناجائز کٹوتی بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔