اسلام آباد(نیٹ نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا انٹرویو کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے نااہلی کا ثبوت ہے ۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف میں ترکی کے ساتھ معاہدے کر رہا ہوں اور دوسری طرف عمران نیازی ملک کو کھلم کھلادھمکیاں دے رہا ہے،عمران نیازی کا انٹرویو کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے نااہلی کا ثبوت ہے ۔