کراچی( کرائم رپورٹر )کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج بچے کی جان لے گیا ۔ رئیس گوٹھ میں ہونے والے احتجاج میں علاج کے لئے اسپتال جانے والا بچہ دم توڑ گیا۔
رئیس گوٹھ کے مقام میں آج ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے معصوم بچہ دم توڑ گیا ۔
بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عمیر ولد صدام نچاری رہائشی ساکران روڈ آفتاب چوک کے قریب جو بیمار ہوا تو حب کے پرائیویٹ اسپتال لے کہ گئے جہاں ڈاکٹروں نے کراچی ریفر کر دیا جسے پرائیویٹ گاڑی میں کراچی علاج کے غرض سے لے جا رہے تھے ۔ تاہم رئیس گوٹھ میں جاری احتجاج کے باعث ہماری گاڑی پھنسی گئی اور وقت لگا
جس کے باعث معصوم بچہ دم توڑ گیا ۔ احتجاج کرنے والوں سے گزارش ہے کہ بیمار چاہے وہ پرائیویٹ گاڑی میں ہوں یا ایمبولینس میں انہیں راستہ دینے کے لئے بھی تیاری رکھا کریں تاکہ کل کوئی اور عمیر احتجاج کا شکار نہ ہو