کراچی( بیورو رپورٹ )کے الیکٹرک” اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا , غریب لوگوں کو پچھلے ماہ احتجاج کے بعد لولی پاپ دیا گیافیول چارجز ایڈجسٹمنٹ , یونیفارم اور کے ایم سی کے چارجز بھی بل میں لگا کر بھیج دیا ہےایک بار پھر "کے الیکٹرک” نے اس ماہ کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگا کر بل بھیجا ہے ,
کیا فائدہ ہے عوام کے اتنے احتجاج کرنے کا "کے الیکٹرک” واقعی غریب عوام کے خاتمہ کےلئے متحرک ہے کیونکہ غربت تو ختم نہیں ہوسکتی اسی لیئے غریبوں کو ختم کیا جارہا ہے غریب عوام سے ہزاروں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لیا جارہا ہے غریب عوام سے ہی ان کے یونیفارم کے پیسے ہر ماہ بل میں لگا کر بھیجا جارہا ہے انہی غریب لوگوں سے ہزاروں روپے سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کیا جارہا ہے
سونے پہ سہاگہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بھی 150 روپے بل میں لگا کر بھیجا جارہا ہے غریب انسان اتنے زیادہ بل دیکھ کر ویسے ہی خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے خدارا اس ظالم ادارے سے عوام کی جان چھڑائی جائے